حدیث نمبر 692

روایت ہے حضرت ابوسعیدسے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سینگ والے بکرے کی قربانی کرتے تھے جو سیاہی میں دیکھے،سیاہی میں کھائے اورسیاہی میں چلے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح

۱؎ کیونکہ ایساجانور بہت حسین ہوتاہے،علماء فرماتے ہیں کہ موٹے اورسرمگیں آنکھ والے بکرے کی قربانی افضل ہے اور قربانی میں زیادہ گوشت دیکھو زیادہ چربی نہ دیکھو۔ایک موٹے بکرے کی قربانی دو دنبوں کی قربانی سے افضل ہے۔