مُرشد (پیر ورہنما) ضروری ہے
{ مُرشد (پیر ورہنما) ضروری ہے }
القرآن : یَوْ مَ نَدْ عُوْ کُلِّ اُنَا سٍ بِاِمَا مِھِمْ ۔(سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر71، پارہ15)
ترجمہ : جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بُلائیں گے ۔
اس آیتِ مبارکہ کے متعلق مفسرین فرماتے ہیں کہ آدمی جس کی پیروی کرتاتھا جس کا حکم مانتا تھا اُنہیں اُسی نیک لوگوں کے نام سے پکارا جائے گا کہ اے فلاں کے ماننے والے ۔
اگرہم کسی نیک پرہیز گار شخص کے دامن سے وابستہ ہوں گے تواِنہی نیک لوگوں کے ساتھ قیامت کے دن اُٹھایا جائے گا۔
الحمد للہ! ہم اہلسنّت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے پیروکار ہیں اورغوث اعظم رضی اللہ عنہ کے دامن سے وابستہ ہیں لہٰذا ہم قرآن مجید کے حکم پر عمل کررہے ہیں ۔
القرآن: وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَہٗ وَلِیًّا مُّرْشِداً۔
ترجمہ : اورجسے گمراہ کرے تو ہر گز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پاؤگے۔(سورہ کہف آیت نمبر 17،پارہ15)
قرآن مجید نے بھی مُرْشِداًسے مُراد راہ دکھانے والا بتایا ہے اس سے مُراد مُرشدِ حقیقی ہے لہٰذا نمازی ، متقی اورپرہیز گار شخص کے ہاتھ پر بیعت کرکے اس کے حکم پر چلنا چاہیے ۔