وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ ۞- سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 31
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ ۞
ترجمہ:
اور ہم ضرورتم کو امتحان میں ڈالیں گے حتیٰ کہ تم میں سے مجاہدین اور صابرین کو ظاہر کردیں گے اور تمہاری خبروں کو پرکھ لیں گے
محمد : ٣١ میں فرمایا : اور ہم ضرور تم کو امتحان میں ڈالیں گے حتیٰ کہ تم میں سیمجاہدین اور صابرین کو ظاہر کردیں گے اور تمہاری خبروں کو پرکھ لیں گے
اللہ تعالیٰ کے آزمانے کا معنی
یعنی ہرچند کہ ہمیں تمام کاموں کے انجام کا علم ہے اس کے باوجود ہم تم پر حجت قائم کرنے کے لئے اور سب پر ظاہر کرنے کے لئے تم کو احکام شرعیہ کا مکلف کرکے آزمائیں گے، اور تمہارے ساتھ وہ معاملہ کریں گے جو ایک آزمانے والا دوسرے کیساتھ کرتا ہے اور تم میں سے صبر کرنے والوں اور جہاد کرنے والوں کو دوسروں سے الگ کرلیں گے اور اسی بناء پر جزا اور سزا کا معاملہ کریں گے اور تمہاری خبروں کو ظاہر کردیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 47 محمد آیت نمبر 31