🙌 ایصال ثواب کا ایک میڈیائی طریقہ 🙌

والد ماجد کے وصال کے موقع پر ہم نے بتایا تھا کہ رب کریم نے آپ کی نسل میں بڑی برکت رکھی اور سو سے زائد اپنی اولاد در اولاد دیکھ کر آپ دنیا سے تشریف لےگئے۔ والد گرامی کو نیک اعمال میں یاد رکھنے کی ایک ترکیب یہ بنی کہ کم از کم ہر ماہ ایک ختم قرآن کا ثواب آپ کو ایصال کیا جائے۔ چنانچہ اس کام کےلیے جب باہمی مشورہ ہوا تو سب نے رضا مندی ظاہر کی، فورا “مظہری جنریشن” نام سے واٹس آپ پر ایک گروپ بنایا اور بہنوں، بھانجوں اور بھانجیوں وغیرہ کو ایڈ کرکے ایک ایک پارہ بانٹ دیا۔ الحمدللہ سب نے بروقت پڑھ کر بھیج دیا اور بخیروخوبی ایصال ثواب بھی ہوگیا۔ خدا کرے یہ سلسلہ چلتا رہے۔

مقصد تحریر یہ ہے کہ آپ بھی اپنے اعزہ واقربا کے ایصال ثواب کےلیے کچھ اس طرح کی ترکیب کرسکتے ہیں، ورنہ وقت کا کیا ہے گزرتا چلا جائےگا، پیارے بھولتے جائیں گے اور مرحومین نظرانداز ہوتے رہیں گے۔ لہذا زندوں کا بھی خیال رکھیں، مردوں پر بھی رحم کھائیں اور اس گئے گزرے دور میں جس طرح بھی بن پڑے قرآن سے اپنا تعلق جوڑے رکھیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ 🍂چریاکوٹی🍂