قربانیاں کیا ہیں
sulemansubhani نے Sunday، 29 August 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 701
روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے عرض کیا یارسول اﷲ یہ قربانیاں کیاہیں فرمایا تمہارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ۱؎ عرض کیا کہ ان میں ہمیں کیا ملے گافرمایا ہربال کےعوض نیکی عرض کیا کہ اون یارسول اﷲ تو فرمایا کہ اون کے ہربال کےعوض نیکی ۲؎(احمد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ جس کی ابتداءفرزند کے ذبح سے ہوئی اور آپ آخر تک کرتے رہے۔حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال طیبہ کو سنت کہتےہیں اورگزشتہ انبیاء کے طریقہ کو فطرت لہذا قربانی سنت و فطرت ہے۔
۲؎ پوچھنے والوں کوخیال یہ ہواکہ اون کے بال توبہت زیادہ ہوتے ہیں،اتنی نیکیاں ایک قربانی میں کیسےمل جائیں گی۔جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ دینے والا بڑا کریم ہے،وہ اپنے کرم سے اس سےبھی زیادہ دے توکون اسے روک سکتا ہے۔اس سےبھی معلوم ہوا کہ قربانی کی بجائے قیمت یابازارسے گوشت خریدکرخیرات نہیں کرسکتےکیونکہ پھرثواب کے لیے بال کہاں سے آئیں گے۔
ٹیگز:-