وَمَنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَعِيۡرًا ۞- سورۃ نمبر 48 الفتح آیت نمبر 13
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَعِيۡرًا ۞
ترجمہ:
اور جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لایا تو بیشک ہم نے کافروں کے لئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
الفتح : ١٣ میں فرمایا : اور جو الہ پر اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لایا تو بیشک ہم نے کافروں کے لئے بھڑکتی ہوئی آگے تیار کر رکھی ہے۔
اس وعید کا تعلق ان کے برے گمان کے ساتھ ہے، کیونکہ ان کا گمان یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی مدد کرنے کا جو وعدہ فرمایا تھا وہ پورا نہیں کرے گا یا ان کا گمان یہ تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اصحاب کو جو عمرہ کرنے کی بشارت دی تھی وہ جھوٹی ہے اور وہ اعراب یعنی مدینہ کے نزدیک دیہاتوں میں رہنے والے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اس بدگمانی کرنے کی وجہ سے کافر ہوگئے اور کافروں کے لئے اللہ تعالیٰ نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 48 الفتح آیت نمبر 13