وَّاُخۡرٰى لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا ۞- سورۃ نمبر 48 الفتح آیت نمبر 21
sulemansubhani نے Sunday، 29 August 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّاُخۡرٰى لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَاؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا ۞
ترجمہ:
اور دوسری وہ نعمتیں جن پر تم قادر نہ تھے بیشک اللہ نے ان کا (بھی) احاطہ فرما لیا اور اللہ ہر چیز پر قاد رہے
الفتح : ٢١ میں فرمایا : اور دوسری وہ نعمتیں ہیں جن پر تم قادر نہ تھے، بیشک اللہ نے ان کا بھی احاطہ فرمایا لیا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ نعمتیں بھی جلد عطا فرمائیں، اور ان کے علاوہ دوسری نعمتیں بھی جلد عطا فرمائیں، جن پر تم قادر نہ تھے۔
حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : یہ وہ فتوحات ہیں جو بعد میں مسلمانوں کو عطا فرمائی گئیں، جیسے فارس اور روم کی سر زمین، اسی طرھ اور باقی فتوحات، حسن اور قتادہ نے کہا : اس سے مراد فتح مکہ کے اور عکرمہ نے کہا : اس سے مراد حنین ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 48 الفتح آیت نمبر 21