ضرورت حدیث

قرآن کریم میں اللہ تعالی نے انسانی معیشت اصول اور مبادی اجمالی بیان فرمائے ہیں جن کی تعبیر و تشریح بغیر احادیث نبوی کے ممکن نہیں ہے نیز احکام کی عملی صورت بیان کرنے کے لیے اسوہ رسول کی ضرورت ہے۔ احادیث رسول میں ہمیں قرآنی احکام کی عملی تصویر مہیا کرتی ہیں علاوہ ازیں مثلا صلوتہ زکوٰۃ تیمم حج اور عمرہ یہ محض الفاظ ہیں لغت عربی ان الفاظ کے وہ معافی نہیں بتائی جو شرع میں مطلوب ہیں پس اگر احادیث رسول موجود نہ ہوں تو ہمارے پاس قرآن کریم کے معانی شرعیہ متعین کرنے کا کوئی یہ ذریعہ نہیں رہے گا۔