أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تَبۡصِرَةً وَّذِكۡرٰى لِكُلِّ عَبۡدٍ مُّنِيۡبٍ ۞

ترجمہ:

جو بصیرت اور نصیحت ہیں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لیے

قٓ: ٨ میں فرمایا : جو بصیرت اور نصیحت ہیں ہر رجوع کرنے والے بندے کے لیے۔

یعنی آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے میں اور جن چیزوں سے آسمانوں کو مزین کیا ہے اور جن چیزوں سے زمین کو مفید اور خوش منظر بنایا ہے، ان کا مشاہدہ اور ان کی معرفت ہر اس شخص کے لیے بصیرت اور فہم و فراست اور عبرت اور نصیحت کا باعث ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 8