جب سورج گرہن لگا تو
sulemansubhani نے Wednesday، 1 September 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 711
روایت ہےحضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ جب سورج گرہن لگا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار سجدوں میں آٹھ رکوع سے نماز پڑھائی ۱؎اسی طرح حضرت علی سے مروی ہے۔(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی دو رکعتیں پڑھائیں ہر رکعت میں چار رکوع اور دو سجدے انہی حضرت ابن عباس کی دو رکوعوں والی روایت اس سے پہلےگزرگئی۔ان کی احادیث میں تعارض ہے،لہذا کوئی روایت قابل عمل نہیں جیساکہ تعارض میں ہوتا ہے۔خیال رہے کہ حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ شریف میں صرف ایک بار سورج گرہن ہوا ہے اور ایک ہی بار چاندگرہن اس لیے یہ نہیں کہاجاسکتا کہ یہ مختلف واقعوں کا ذکر ہے ان میں کوئی تاویل نہیں ہوسکتی۔
ٹیگز:-