سورج گرہن
sulemansubhani نے Wednesday، 1 September 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 710
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جس دن حضور علیہ السلام کے فرزند ابراہیم نے وفات پائی ۱؎ سورج گھر گیا تو آپ نے لوگوں کو چھ رکوع اور چار سجدوں میں نماز پڑھائی۔۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ حضرت ابراہیم ذی الحجہ ۸ھ میں مدینہ پاک میں پیدا ہوئے،سولہ۱۶یا اٹھارہ مہینے زندہ رہےاورمنگل کے دن دس ربیع الاول یا جمادی الاول ۱۰ ھ میں وفات پائی،اس دن سورج کو گرہن لگا۔(لمعات و مرقات)اس سےمعلوم ہوا کہ ریاضی والوں کا یہ کہنا غلط ہے کہ سورج گرہن چاند کی ۲۷،۲۸ یا ۲۹ ہی ہوسکتا ہے۔
۲؎ یعنی دو رکعتیں پڑھائیں جس کی ہر رکعت میں تین رکوع اور دو سجدے کیے۔اس سے پہلےگزر چکا کہ ہر رکعت میں دو رکوع تھے۔
ٹیگز:-