أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ وَاِخۡوَانُ لُوۡطٍۙ ۞

ترجمہ:

اور عاد اور فرعون اور لوط کے علاقے والوں نے

عاد کا معنی اور مصداق

قٓ:13 میں عاد کا ذکر ہے، عاد ایک شخص کا نام ہے جو عمالیق سے تھا، اس کی اولاد بہت زیادہ تھی اور ان کے کئی قبائل بن گئے، یہ لوگ یمن کے احقاف (ٹیلوں، ریگستان) میں رہتے تھے اور یہ حضرت ھود (علیہ السلام) کی قوم تھی۔

اور اس آیت میں فرعون کا ذکر ہے، اس کی اصل میں اختلاف ہے، مجاہد کا قول ہے کہ یہ فارس کا رہنے والا تھا۔ ابن لہیعہ نے کہا : یہ اہل مصر سے تھ۔ حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے، یہ تین سو سال زندہ رہا، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اس کو اسی (80) سال تک دعوت دیتے رہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ چار سو سال زندہ رہا۔

اور اس آیت میں اخوانِ لوط کا ذکر ہے، یعنی حضرت لوط (علیہ السلام) کی قوم اور ان کے علاقے کے لوگ جن کی طرف ان کو مبعوث کیا گیا تھا۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 13