مقدمہ : غیر صحیح کی تحقیق
sulemansubhani نے Friday، 3 September 2021 کو شائع کیا.
غیر صحیح کی تحقیق
بعض دفعہ محدثین حضرات کی سند کے بارے میں لکھتے ہیں:”لا يصح” یعنی یہ سند صحیح نہیں ہے اس جملے سے بعض ناواقف لوگ یہ مغالطہ کھاتے ہیں کہ یہ حدیث موضوع یا باطل ہے حالانکہ اصطلاح محدثین میں صحیح غلط یا باطل کا مقابل نہیں ہوتا’ بلکہ صحیح کے مقابلہ میں صحیح لغیرہ، حسن لذاته، حسن لغیرہ اور ضعیف یہ سب شامل ہیں اور جب وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث میں نہیں ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے : یہ صحیح لذاتہ نہیں ہے اور ایسی صورت میں صحیح لغیرہ ، حسن لذاتہ یا حسن لغیرہ ہوسکتی ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ صحت کی نفی تو ضعف کو بھی مستلزم نہیں چہ جائیکہ صحت کی نفی سے وضع یا بطلان کا حکم لازم آئے اس بحث کی نفیس تحقیق اعلی حضرت احمد رضا خان بریلوی نے رسالہ منیر العینین میں بیان فرمائی ہے۔