امام بخاری کا نام اور نسب

علامہ شمس الدین احمد بن محمد بن خلکان متوفی 282 ھ لکھتے ہیں:

امام محمد کا نام: ابوعبدللہ محمد بن ابی حسن اسماعیل بن ابراہیم بن المغيرہ بن الاحنف بروزبہ الجعفی ہے۔

وفیات الاعیان ج 4 ص 188 منشورات الرضی، قم، ایران 1364 )

علامہ یحیی بن شرف نووی متوفی 272 ھ لکھتے ہیں:

یہ لفظ “بروزبہ ہے یہ بخاری کی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی کسان ہے۔ بروزبه مجوسی تھے اور اسی مذہب پرفوت ہو گئے اور ان کے بیٹے المغیرہ نے بخاری کے والی الیمان البخاری الجعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا اور یمان کا نام ابو عبد الله محمد بن جعفر بن یمان المسندی ہے جو امام بخاری کے شیخ ہیں۔ (تہذیب الاسماء واللفات ج 1 ص 67 دار الکتب العلمیہ بیروت)

حافظ ابوبکر احمد بن علی الخطيب البغدادی التوفی 463ھ لکھتے ہیں:

بروزبہ مجوسی تھے اس پر فوت ہو گئے اور مغیرہ بن بروزبہ نے والی بخاری عبد الله بن محمد المسند الجعفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور امام بخاری کوجعفی اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ان کے دادا کے والد المغیرہ یمان جعفی کے ہاتھ پر اسلام لائے تھے اور عبد اللہ بن محمد کومسندی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ نوعمری سے مسند کو طلب کرتے تھے۔ (تاریخ بغداد ج 2 ص 6 دار الکتب العلمیہ بیروت، 1417 ھ)