أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اۨدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ‌ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ ۞

ترجمہ:

اس جنت میں ہمیشہ کے لیے سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ

قٓ:34 میں فرمایا : اس جنت میں ہمیشہ کے لیے سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔

یعنی جو مذکور الصدر صفات کے حامل ہوں گے، جو متقین ہوں، اللہ کی طرف رجوع کرنے والے ہوں، دین کی حفاظت کرنے والے اور بن دیکھے اللہ سے ڈرنے والے ہوں، ان سے کہا جائے گا : تم اس جنت میں ہمیشہ کے لیے سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔ سلامتی کا معنی ہے : عذاب سے سلامتی کے ساتھ یا نعمتوں کے زوال کی سلامتی کے ساتھ یا اللہ اور فرشتوں کے سلام کے ساتھ۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 34