أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَا يُبَدَّلُ الۡقَوۡلُ لَدَىَّ وَمَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ۞

ترجمہ:

میرے سامنے تیری خبر تبدیل نہیں کی جاتی اور نہ میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں

قٓ:29 میں فرمایا : میرے سامنے میری خبر تبدیل نہیں کی جاتی اور نہ میں بندوں پر ظلم کرنے والا ہوں۔

اللہ تعالیٰ جو وعید سنا چکا ہے وہ یہ ہے :

قال اخرج منھا مذء و ماً مدحوراً لمن تبعک منہم لا ملن جہنم منکم اجمعین۔ (الاعراف :18)

ترجمہ : فرمایا : (اے شیطان ! ) تو اس جنت سے ذلیل و خوار ہو کر نکل جا جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا، میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔

اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے، یعنی وہ کسی بےقصور کو سزا نہیں دے گا یا کسی مومن صالح کو ثواب سے محروم نہیں کرے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 29