أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَنۡ خَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٍ مُّنِيۡبِۙ ۞

ترجمہ:

جو بن دیکھے اللہ سے ڈرتا رہا اور (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا دل لایا

قٓ:33 میں فرمایا : جو بن دیکھے اللہ سے ڈرتا رہا اور (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا دل لایا۔

” قلب منیب “ کا معنی ہے : جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف متوجہ ہو، ایک قول ہے کہ وہ مخلص ہو۔ ابوبکر ورّاق نے کہا : ” منیب “ وہ ہے جو اپنے نفس کی خواہشوں کو ترک کرنے والا ہو، اللہ تعالیٰ کے جلال سے ڈرتا ہو اور اس کی کبریائی کا عارف ہو۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 33