مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ مُّرِيۡبِ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 25
sulemansubhani نے Sunday، 5 September 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ مُّرِيۡبِ ۞
ترجمہ:
جو نیکی سے منع کرنے والا، حد سے زیادہ شک کرنے والا ہے
قٓ:25 میں فرمایا : جو نیکی سے منع کرنے والا، حد سے زیادہ شک کرنے والا ہے۔
خیر اور نیکی سے مراد ہے : زکوٰۃ مفروضہ اور ہر وہ حق جو واجب ہو، نیکی سے منع کرنے والا وہ شخص ہے جو اپنے کام، اپنی سیرت اور اپنے حکم میں حد سے بڑھنے والا ہے اور توحید میں شک کرنے والا ہے۔
اس سے مراد عام مشرک ہے، ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد ولید بن مغیرہ ہے وہ اپنے بھائی کے بیٹوں کو اسلام لانے سے منع کرتا تھا۔
القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 25