وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّشَهِيۡدٌ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 21
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّشَهِيۡدٌ ۞
ترجمہ:
اور ہر شخص اس طرح حاضر ہوگا کہ اس کو چلانے والا ایک فرشتہ ہوگا اور ایک گواہ ہوگا
آخرت میں چلانے والے اور گواہی دینے والے کا مصداق
قٓ:21 میں فرمایا : اور ہر شخص اس طرح حاضر ہوگا کہ اس کو چلانے والا اور گواہ ایک فرشتہ ہوگا۔
چلانے والے کی تفسیر میں دو قول ہیں :
(١) حضرت ابوہریرہ اور ابن زید نے کہا : وہ ایک فرشتہ ہے جو اس کو محشر کی طرف لے جائے گا۔
(٢) ضحاک نے کہا : یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے جو اس کو محشر کی طرف لے جائے گا۔ اور گواہ کی تفسیر میں تین قول ہیں :
(١) حضرت عثمان بن عفان (رض) اور حسن بصری نے کہا : وہ ایک فرشتہ ہے جو اس کے اعمال پر گواہی دے گا۔
(٢) حضرت ابوہریرہ (رض) نے کہا : گواہ سے مراد انسان کے ہاتھ اور پیر ہیں جو اس کے اعمال کی گواہی دیں گے۔
جمہور کے نزدیک یہ آیت مسلمانوں اور کافروں دونوں کے متعلق ہے اور ضحاک کے نزدیک یہ آیت صرف کفار کے متعلق ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 21