کوئی خوشی کی خبرپہنچتی یا آپ خوش ہوتے تو
sulemansubhani نے Sunday، 5 September 2021 کو شائع کیا.
الفصل الثانی
دوسری فصل
حدیث نمبر 719
روایت ہے حضرت ابوبکرہ سے فرماتے ہیں کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خوشی کی خبرپہنچتی یا آپ خوش ہوتے ۱؎ تو اﷲ تعالٰی کا شکر کرتے ہوئے سجدہ میں گر جاتے۲؎(ابوداؤد،ترمذی)ترمذی نے کہایہ حدیث حسن غریب ہے۔
شرح
۱؎ اس عبارت میں راوی کو شک ہے کہ صحابی نے “اَمْرٌ سُرُوْرًا”فرمایا یا “یَسُرُّبِہٖ”۔خیال رہے کہ سُرُوْرًا یا اَمْرٌ کی تمیز ہے یا اَغْنِیَ فعل پوشیدہ کا مفعول یا لام جارہ ہٹادیا گیا ہے،یعنی منصوب بنزع الخافض ہے،طلباءوعلماء اس کے زبر سے دھوکا نہ کھائیں۔
۲؎ چنانچہ ابوجہل کا سر آپ کی خدمت میں لایا گیا تو آپ سجدۂ شکر میں گر گئے۔
ٹیگز:-