حدیث نمبر 727

روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن زید سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ تشریف لے گئے اور وہاں دعائے بارش کی اور جب قبلہ رو ہوئے تو اپنی چادر پلٹی کہ اس کا دایاں کنارہ اپنے بائیں کندھے پر ڈال دیا اور بایاں کنارہ دائیں کندھے شریف پر پھر اﷲ سے دعا کی ۱؎ (ابوداؤد)

شرح

۱؎ اس حدیث میں صرف دو کاموں کا ذکر ہے:نیک فال کےلیئے اپنی اوڑھی ہوئی چادر الٹی کرنا تاکہ موسم کا حال الٹا ہوجائے،خشکی جائے تری آئے،گرانی جانے ارزانی آئے۔دوسرے دعا مانگنا۔معلوم ہوا کہ آپ نے نماز استسقاء نہ پڑھی،لہذا یہ حدیث امام اعظم کی دلیل ہے کہ استسقاء میں نمازشرط نہیں صرف دعا سےبھی ہوسکتاہے۔