حدیث نمبر 724

روایت ہے انہی سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کی دعا کی تو اپنے ہاتھوں کی پشت سے آسمان کی طرف اشارہ کیا ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ یعنی سر سے اونچے ہاتھ اٹھائے جن کی ہتھیلی زمین کی طرف رکھی کہ خدایا بادل کا پیٹ زمین کی طرف کردے تاکہ وہ اپنا پانی اس پر بہائے۔ظاہر یہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ساری دعا یونہی مانگی۔بعض کا خیال ہے کہ پہلے ہتھیلیاں آسمان کی طرف کرے،پھر زمین کی طرف۔مرقات ولمعات وغیرہ میں ہے کہ رحمت مانگنے کےلیئے ہتھیلیاں آسمان کی طرف کرے اور بلاؤ آفت ٹالنے کےلیئے زمین کی طرف،چونکہ اس دعا میں بلاؤ قحط ٹالنےکی درخواست ہوتی ہے اس لیے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے یوں دعا مانگی۔