حدیث نمبر 731

روایت ہے حضرت عمرو ابن شعیب سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کی دعا کرتےتو کہتے الٰہی اپنے بندوں اپنے جانوروں کو سیراب کر اپنی رحمت پھیلا دے اپنے مردہ شہرکو زندہ کردے ۱؎(مالک،ابوداؤد)

شرح

۱؎ اگرچہ بندوں میں جانوربھی داخل تھے،مگر چونکہ یہ بے گناہ ہیں ہم گنہگار،ان کی بے گناہی سے ہم پر رحمتیں آتی ہیں ہمارے گناہوں سے انہیں تکلیف ہوتی ہے اس لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا۔رحمت پھیلانے سے مرادجنگل کو ہرا بھراکردیناہے اورمردہ شہرکو زندہ کرنے سے مراد خشک زمین کو ترکرناہے کہ کنوئیں پانی سے بھر جائیں،تالاب لبریز ہوجائیں۔سبحان اﷲ! کیا جامع دعا ہے۔