حدیث نمبر 728

روایت ہے انہی سے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے بارش کی آپ پر کالاکمبل تھا آپ نے چاہا کہ اس کا نچلا حصہ لےکر اوپرکرلیں جب یہ بھاری پڑا تو اسے اپنے کندھوں پرہی لیا ۱؎(احمد،ابوداؤد)

شرح

۱؎ اس حدیث کی بناء پرعلماء فرماتے ہیں کہ اگر چادر فراخ ہوتو اس طرح پلٹے کہ نچلاحصہ اوپرکرے اور اگرتنگ ہوتو صرف دایاں کنارہ ہی بائیں طرف ڈال لے۔خیال رہے کہ چادر پلٹنا صرف امام کا کام ہے مقتدی یہ نہ کریں گے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو اس کا حکم نہ دیا اور نہ انہوں نے یہ کام کیا۔مرقاۃ نے فرمایا کہ دوسرے خطبہ میں چادر الٹے اور اگر نمازوخطبہ ادا نہیں کیا ہے تو دعا میں۔