دعائے بارش کےلیئے
sulemansubhani نے Wednesday، 8 September 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 730
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائے بارش کےلیئے سادہ کپڑے زیب تن کیے عاجزی کر تے تواضع اور زاری کرتے تشریف لے گئے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی استسقاء کےلیئے دولت خانہ شریف سے نکلتے وقت یہ حال تھا کہ لباس عاجزانہ تھا،زبان پرالفاظ انکسار کے تھے یعنی متواضع دل میں خشوع خضوع تھا(متخشع)،ذکر الٰہی میں مشغول تھے،آنکھیں تر تھیں(متضرع)۔اب بھی صفت یہی ہے کہ استسقاء کےلیئے جاتے وقت امیربھی فقیرانہ لباس پہن کر جائیں کہ بھکاریوں کی وردی یہی ہے،راستہ میں یہ سارے کام کرتے ہوئے جائیں ان شاءاﷲ دعا ضرور قبول ہوگی۔
ٹیگز:-