أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ‌ۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ ۞

ترجمہ:

اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمینوں کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا، اور ہمیں کوئی تھکاوٹ نہیں ہوئی

قٓ: 38 میں فرمایا : اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمینوں کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کیا، اور ہمیں کوئی تھکاوٹ نہیں ہوئی۔

” لغوب “ کے معنی تھکاوٹ ہیں، یہ آیت یہود کے رد میں نازل ہوئی ہے، انہوں نے یہ زعم کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کو چھ دنوں میں پیدا کرنے کے بعد تھک گیا ہے، پہلا دن اتوار تھا اور آخری دن جمعہ تھا اور اللہ تعالیٰ نے ہفتہ کے دن تھکاوٹ اتارنے کے لیے آرام کیا، اللہ تعالیٰ نے ان کا رد فرمایا کہ آسمانوں اور زمینوں کو چھ دنوں میں پیدا کرنے سے اس کو کوئی تھکاوٹ نہیں ہوئی۔

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 38