يَوۡمَ يَسۡمَعُوۡنَ الصَّيۡحَةَ بِالۡحَـقِّ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُـرُوۡجِ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 42
sulemansubhani نے Wednesday، 8 September 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يَوۡمَ يَسۡمَعُوۡنَ الصَّيۡحَةَ بِالۡحَـقِّ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُـرُوۡجِ ۞
ترجمہ:
جس دن لوگ چیخ کی آواز برحق سنیں گے، یہ قبروں سے نکلنے کا دن ہے
قبروں سے باہر نکلنے کی کیفیت
قٓ:42 میں فرمایا : جس دن لوگ چیخ کی آواز برحق سنیں گے یہ (قبروں سے) نکلنے کا دن ہے۔
یعنی یہ حساب کے لیے جمع ہونے کا دن ہے اور یہ قبروں سے نکلنے کا دن ہے، مردے اس چیخ کی آواز سن کر زندہ ہوجائیں گے اور اپنی قبروں سے نکل کر میدانِ محشر کی طرف دوڑیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 42