صحیح البخاری : تسمیہ
sulemansubhani نے Thursday، 9 September 2021 کو شائع کیا.
تسمیہ
امام بخاری نے اپنی صحیح کا نام “الجامع الصحيح المسند المختصر من ور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و سننہ و ایامہ رکھا لیکن عوام و خواص میں یہ کتاب صحیح بخاری‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئی ۔ محدثین کی اصطلاح میں جامع حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں، جس میں آٹھ مخصوص عنوانوں کے تحت احادیث ذکر کی جائیں جو یہ ہیں: سیر تفسی ر آداب عقائد فتن احکام اشراط مناقب اور” الصحيح‘‘ کا مطلب ہے کہ اس مجموعہ کی تمام احادیث صحیح ہوں اور المختصر من امور رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا مفاد یہ ہے کہ اس کتاب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال افعال احوال صفات اور ایام سے متعلق احادیث لائی جائیں گی۔
ٹیگز:-
نعمتہ الباری , نعمتہ الباری فی شرح صحیح بخاری , Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح البخاری , شرح صحیح البخاری