روایات مختلفہ میں منہج ائمہ اربعہ
روایات مختلفہ میں منہج ائمہ اربعہ
شارح صحیحین مفسر قرآن علامہ غلام رسول سعیدی صاحب سقی اللہ ثراہ و جعل الجنة مثواہ فرماتے ہیں:
جب کسی ایک مسئلہ پر متعدد متعارض روایات وارد ہو تو اس سلسلہ میں تتبع اور تلاش سے جو ائمہ اربعہ کا مسلک معلوم ہوچکا ہے، وہ یہ ہے-
*#امام اعظم ابو حنیفہ*
امام اعظم ایسی صورت میں روایات کے درمیان تطبیق دیتے ہیں اور حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ روایت پر کسی نے کسی صورت میں عمل ہوجائے اور جب تطبیق نہ ہوسکے تو اس روایت کو ترجیح دیتے ہیں جو اسلام و اصول روایت کے قریب تر ہو.
*#امام شافعی*
امام شافعی ایسی شکل قوت سند کے لحاظ سے کسی ایک روایت کو لیتے ہیں اور باقی کو چهوڑ دیتے ہیں.
*#امام مالك*
امام مالك تعارض کی صورت میں اس روایت کو ترجیح دیتے ہیں جو اہل مدینہ کے تعامل کے موافق ہو.
*#امام احمد*
امام احمد متقدمین کی اکثریت کا لحاظ کرتے ہیں.
(نعمة الباری شرح صحیح البخاری جلد 1 صفحہ 65)
بندہ فقیر نے زمانہ طالب علمی میں اسی بات کو *ترمذی شریف* کے حاشیہ از علامہ احمد علی سهارنفوری میں بهی پڑها تها لیکن حوالہ فی الحال مستحضر نہیں.
ابو الحسن محمد شعیب خان
15 ستمبر 2019