دُھند (Fog)میں سفر کی احتیاطیں
دُھند (Fog)میں سفر کی احتیاطیں
سوال: دُھند(Fog) میں سفر کرتے وقت ہمیں کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئیں؟ اس بارے میں کچھ مدنی پھول اِرشاد فرما دیجیے۔
جواب:دُھند(Fog) میں سفر کرتے وقت ڈرائیور کی ذمہ داری کچھ زیادہ بڑھ جاتی ہے تو جو بھی ایسے موسم میں ڈرائیونگ کریں تو اُنہیں چاہیے کہ وہ گاڑی کی تمام لائٹس کھلی رکھیں تاکہ نہ آپ کی گاڑی آگے چلنے والی کسی دوسری گاڑی سے ٹکرائے اور نہ ہی پیچھے سے آنے والی کوئی گاڑی آپ کی گاڑی سے ٹکرائے، دورانِ ڈرائیونگ اپنی گاڑی کی اسپیڈ سِلو(Slow) رکھیں اور بہت محتاط طریقے سے اپنے ٹریک (Track) پر ہی گاڑی چلائیں تاکہ کوئی حادثہ وغیرہ نہ ہو، ورنہ بعض اوقا ت بندہ تھوڑا سا بھی ٹریک سے ہٹا تو سائیڈ میں جو کھائی ہوتی ہے اس میں جا گرتا ہے یا پھر پیچھے سے آنے والی کسی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے۔ جب اس طرح کی احتیاطیں آپ کے پیشِ نظر ہوں گی تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ حادثات وغیرہ سے بھی بچت ہوجائے گی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کی حادثوں اور دیگر آفتوں سے حفاظت فرمائے،اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبْ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی