وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًا ۙ۞- سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 1
sulemansubhani نے Saturday، 25 September 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًا ۙ۞
ترجمہ:
گردو غبار اڑانے والی ہوائوں کی قسم
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : گردو غبار اڑانے والی ہوائوں کی قسم۔ پھر بادلوں کی صورت میں پانی کا بوجھ اٹھانے والی ہوائوں کی قسم۔ پھر آسمانی سے چلنے والی کشتیوں کی قسم۔ پھر رزق کو تقسیم کرنے والے فرشتوں کی قسم۔ بےشع جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ ضرور سچا ہے۔ اور بیشک جزاء ضرور حاصل ہوگی۔ (الذاریت : ٦۔ ١)
مشکل الفاظ کے معانی
امام الحسین بن مسعود بغوی متوفی ٥١٦ ھ لکھتے ہیں :
” والذایت ذروا۔ “ اس سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو خاک اڑاتی ہیں ‘ کہا جاتا ہے ‘ ذرت الریح التراب “ ہوا نے خاک اڑائی۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 1