انعام الباری (دروس بخاری شریف)

اس کی ابھی تک چار جلدیں چھپی ہیں اور اس کے مصنف شیخ محمد تقی عثمانی بقید حیات ہیں پہلی جلد میں مبسوط مقدمہ کے علاوہ بدء الوحی اور کتاب الایمان کی شرح ہے اس کے 574 صفحات ہیں اور اس میں ۵۸ احادیث کی شرح ہے دوسری جلد کے ۵۲۰ صفحات ہیں اس میں کتاب التیمم تک کی شرح ہے اور صحیح بخاری 348 تک احادیث ہیں۔ اس کے بعد جو تیسری جلد چھپی ہے اس پر جلد6 لکھا ہوا ہے اس میں کتاب البیوع سے کتاب الحرث والمزارع تک کی شرح ہے اور ۲۰۴۷ سے ۲۳۵۰ تک احادیث آگئی ہیں اور چوتھی جلد پر جلد7 لکھا ہوا ہے اس میں کتاب المساقاة سے کتاب الجزیہ تک کی شرح ہے درمیان کی جلد 3،4،5 نامعلوم وجوہ کی بناء پر ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں دیوبندی بریلوی مختلف فیہ مسائل میں ان کا انداز بھی غیرشائستہ غیر منصفانہ اور جارحانہ ہے۔