سرکارِ اعظم ﷺکی نمازِ جنازہ
sulemansubhani نے Wednesday، 29 September 2021 کو شائع کیا.
{سرکارِ اعظم ﷺکی نمازِ جنازہ}
مسئلہ : سرکارِ اعظم ﷺکے جنازہ کی نماز اس معروف طریقہ سے نہیں پڑھی گئی جس کے مطابق ایک عام مسلمان کی نمازِ جنازہ پڑھی جاتی ہے ۔بلکہ لوگ گروہ درگروہ حاضر ہوتے اور آپ ﷺپر درود پڑ ھ کر چلے جاتے ۔ بعض احادیث اس کی تائید کرتی ہیں کہ سرکارِ اعظم ﷺنے یہ فرمادیا تھا کہ ’’میرا جنازہ تیار کرکے رکھ دینا سب سے پہلے حضرت جبریل علیہ السلام جماعتِ ملائکہ کے ساتھ حاضر ہوکر درود وسلام عرض کریں گے اس کے بعد مسلمانوں کے گروہ ایسا ہی کریں۔‘‘
چنانچہ انسانوں میں سب سے پہلے حضر ت ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہم نے کھڑے ہوکر درود وسلام عرض کیا اس کے بعد لوگ آتے رہے اورصف بستہ ہوکر ایسا ہی کرتے رہے ۔(وقار الفتاویٰ جلد اوّل)
ٹیگز:-
محمد شہزاد ترابی