حدیث نمبر 740ا

روایت ہے ابو ہریرہ سے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قحط سالی یہ نہیں کہ تم پر بارش نہ ہو لیکن قحط یہ ہے کہ تم پر بارش ہو اور خوب بارش ہو مگر زمین کچھ نہ اگائے ۱؎(مسلم)

شرح

۱؎ یعنی سخت قحط یہ ہے کہ باوجود بارش کے پیداوار نہ ہو کہ آس کے بعد یاس سخت ہوتی ہے اور اس سے سخت قحط وہ ہے کہ پیداوار بھی خوب پھر انتہائی مہنگائی ہو جیساکہ بعض احادیث میں ہے،آج کل یہ تیسری قسم کا قحط ہے اللہ کرم کرے،پیداوار نہ ہونے کی بہت صورتیں ہیں،زمیں کچھ آگائے ہی نہیں،آگائے مگر برباد ہوجائے،درخت ہوں مگر پھل نہ لگے۔