نعمة الباری

تیرہ ذوالحج ۱۴۲۶ھ به روز جمعہ میں نے “تبیان القرآن کی تکمیل کی اور اسی روز میں نے “نعمۃ الباری فی شرح صحیح بخاری ” لکھنے کا آغاز کر دیا یہ روز سعید میرے لیے تین اعتبار سے عید کا دن تھا(1) یہ عید الاضحی کا دن تھا(۲) جمعہ کا دن بھی تھا جو کہ مسلمانوں کے لیے عید کا دن ہے (۳) جس دن مسلمانوں کو کوئی نعمت ملے وہ دن بھی ان کے لیے عید کا دن ہوتا ہے اور اس دن مجھے دو نعمتیں ملیں تبیان القرآن کی تکمیل ہوئی اور نعمة الباری‘‘ کا آغاز ہوا۔