الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ۞- سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 11
sulemansubhani نے Sunday، 3 October 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ۞
ترجمہ:
جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں
الذریت : ١١ میں فرمایا : جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں۔
” الغمرۃ “ کا معنی ہے : جو چیز کسی چیز کو چھپالے اور ڈھانپ لے ” غمرات الموت “ کا معنی ہے : موت کی وہ سختیاں جو انسان کو ڈھانپ لیتی ہیں۔ ” ساھون “ ” ساھی “ کی جمع ہے ‘ اس کا معنی ہے : سہو کرنے والا ‘ یعنی کسی چیز کو بھولنے والا ‘ اس سے مراد وہ کفار اور مشرکین ہیں جو دنیا کی رنگینیوں اور کھیل کود میں مشغول ہو کر آخرت کو بھول بیٹھے تھے۔
القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 11