أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ۞

ترجمہ:

اب اپنے اس عذاب کو چکھو ‘ یہی وہ عذاب ہے جس کو تم جلد طلب کرتے تھے

الذریت : ١٤ میں فرمایا : اب اپنے اس عذاب کو چکھو ‘ یہی وہ عذاب ہے جس کو تم جلد طلب کرتے تھے۔

ابن زید نے کہا : اس کا معنی ہے : تم جس عذاب کو طلب کرتے تھے اس کو چکھو یا تم جس عذاب کے مستحق تھے اب اس عذاب کو چکھو۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا : اس کا معنی ہے : تم اپنی سزا کو چکھو۔

القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 14