اللہ جس کا بھلا چاہتا ہے اس کو مصیبت دیتا ہے
sulemansubhani نے Saturday، 9 October 2021 کو شائع کیا.
حدیث نمبر 761
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ اللہ جس کا بھلا چاہتا ہے اس کو مصیبت دیتا ہے ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ تاکہ وہ مصیبت زدہ بندہ اس پر صبرکرے اور اس کے درجے بڑھیں،انسان صبر سے وہاں پہنچتا ہے جہاں دیگر عبادات سے نہیں پہنچ سکتا۔خیال رہے کہ یُصِب ص کی کسرہ سےبھی ہوسکتا ہے اور فتح سے بھی،یعنی اس کی جان ومال اور اولاد میں سے کچھ لے لیتا ہے یا لے جاتا ہے۔
ٹیگز:-