{ڈیٹول کے صابن سے نہانا}

مسئلہ : عام صابن یا ڈیٹول کے صابن سے نہانے کے بعد سارے پانی سے جسم کو پاک کرلینا چاہیے اس لئے کہ صابن میں چربی استعمال ہوتی ہے معلوم نہیں کہ وہ چربی کس جانور کی ہوتی ہے لہٰذا احتیاط اسی میں ہے کہ پانی کے ساتھ صابن کو جسم سے خوب دور کرنے کے بعد بھی صاف پانی پورے جسم پر بہایا جائے تو غُسل ہوجائے گا اوراس طرح بدبو بھی دور ہوجائے گی بہتر یہ ہے کہ کوئی ایسی دوا استعمال کی جائے جس میںمذکورہ خرابی نہ ہو اسی طرح ہر وہ چیز جس میں اسپرٹ یا کوئی دوسری ناپاک چیز ملی ہوئی ہو تواس کا استعمال بھی جائز نہیں ہے ۔ (وقار الفتاویٰ جلد اوّل)