ساجد خان دیوبندی کی کم علمی۔۔

علماء کرام نے اپنی کتب میں یہ بحث کی ہے کہ ليلة القدر افضل ہے یا لیلة المولد؟ اس موضوع پر آٹھویں صدی کے عالم دین علامة أبو عبد الله محمد بن أحمد بن مرزوق التلمساني علیہ الرحمہ (781 هـ) نے پوری کتاب لکھی یے۔ كتاب کا نام ہے “جنا الجنتين في التفضيل بين الليلتين”

اور 21 وجوہات پر ليلة المولد کی فضیلت ثابت کی ہے۔یہ اس ساجد خان کی سب سے بڑی جہالت یے کہ سب سے پہلے علامہ قسطلانی علیہ الرحمہ نے یہ بحث چھیڑی ہے۔ علامہ قسطلانی علیہ الرحمہ نویں صدی کے عالم دین ہیں جبکہ ان سے ڈیڑھ سو سال قبل اسی عالم دین نے اس موضوع پر پوری کتاب لکھی ہے۔