اعتراض ہوا میلاد النبی منانا بدعت ہے۔

عرض کی: آپ کو میلاد النبی کا مطلب پتا ہے؟

جی ہاں: نبی کی ولادت!

 

عرض کی: کیا نبی کریم کی ولادت نہیں ہوئی؟

جی ہاں یہ کیسا سوال ہے؟

 

عرض کی: کیا نبی کریم کی ولادت کی خوشی منانا بدعت ہے؟

جی میلاد النبی منانا بدعت ہے۔۔۔۔۔۔۔

 

عرض کی: کیا قرآن نے نبی کریم کی آمد کی خبر کا تذکرہ نہیں کیا؟

جی ہاں کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

عرض کی: کیا قرآن نے نہیں کہا کہ الله کے فضل پر خوشیاں مناؤ؟ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ

جی فرمایا۔۔۔۔۔۔

تو کیا نبی پاک اللہ کا فضل و احسان نہیں؟

کیوں نہیں۔۔۔۔

 

عرض کی: کیا نبی پاک کی آمد کا تذکرہ جیسے قرآن نے کیا کرنا بدعت ہے یا سنت الٰہیہ و انبیاء؟؟؟

جی قرآن نے تو کیا ہے۔….

 

عرض کی بس اسی خوشی کو اور اسی تذکرہ کو کرنا میلادالنبی ہے۔ الحمداللہ

یہ سب تو ٹھیک ہے مگر مجمع لگا کر سب کو اکٹھے کرکے میلاد منانا بدعت ہے۔

 

عرض کی: کیا نبی پاک حسان بن ثابت کے لئے ممبر بچھا کر بذات خود ارشاد نہیں تھے فرماتے کہ اے حسان ہماری نعت پڑھو روح القدس تمہاری مدد کرے۔

تو کیا یہ مجمع لگا کر نعتیں پڑھنا اور پڑھوانا سنت الرسول و سنت صحابہ نہیں؟؟

جی ہے۔۔۔۔۔۔

 

عرض کی: تو اس کو بدعت کہنا چہ معنی دارد؟

میلاد النبی منانا تو ٹھیک ہے لیکن دن کا تعین کرنا حرام ہے۔ جیسے آپ صرف بارہ ربیع الاول کو ہی مناتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔

 

عرض کی: دن کا تعین کسی شخص نے نہیں کیا۔ آپ جس دن چاہے میلاد النبی مناسکتے ہیں۔ لیکن خاص اس دن کو منانا مستحب عمل ہے فرض و واجب نہیں۔ ہاں اگر ہم فرض و واجب قرار دیں گے تب بدعت و حرام ہوگا۔

 

لیکن اس دن وفات ہوئی اور وفات پر عید کا اطلاق کرنا افسوس ناک عمل ہے۔

عرض کی: کہ نبی پاک نے فرمایا جمعہ عید کا دن ہے۔ اس دن آدم کو پیدا کیا اور اسی دن ان کی وفات ہوئی۔ (الحدیث)تو بتائیے آدم علیہ السلام کی وفات کو بھی عید کا دن فرمایا اب کیا حکم ہے؟؟

 

الحمداللہ آج میلاد النبی منانے کے منکر کو قائل کرلیا اور اس نے کہا کہ انجنئیرنگ کی کلاس سے کبھی اسلامی کتب نہیں پڑھنی چاہئے۔😃

 

حسیب احمد مجددی