أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ ۞

ترجمہ:

فرشتوں نے کہا : بیشک ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

الذریت : ٣٢ میں فرمایا : فرشتوں نے کہا : بیشک ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں۔

ھود : ٧٠ میں فرمایا تھا : ہم قوم لوط کی طرف بھیجے گئے ہیں ‘ یہاں اسلوب بدل کر فرمایا : ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ‘ اور جس بستی میں حضرت لوط (علیہ السلام) ہدایت دینے کے لیے گئے وہ مجرموں اور بدکاروں کی بستی تھی اور اس کو سورة ھود میں قوم لوط جو فرمایا ہے وہ محض اس مناسبت سے ہے کہ آپ وہاں تبلیغ کرنے اور ہدایت دینے کے لیے گئے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 32