أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَا تَذَرُ مِنۡ شَىۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِؕ ۞

ترجمہ:

جو کسی چیز کو نہیں چھوڑتی تھی وہ جس پر سے بھی گزرتی اس کو ریزہ کردیتی

اس آیت میں ” رمیم “ کا لفظ ہے ‘ جب گھاس سوکھ کر چور چور ہوجائے تو اس کو ” رمیم “ اور ” ھشیم “ کہتے ہیں ‘ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : جو چیز بوسیدہ ہو کر ہلاک ہوجائے اس کو ” رمیم “ کہتے ہیں۔ ابو العالیہ نے کہا : جن پتھروں کو کوٹ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے ان کو ” رمیم “ کہتے ہیں۔ قطرب نے کہا :” رمیم “ کا معنی راکھ ہے ‘ جو ہڈی بوسیدہ ہو کر ریزہ ریزہ ہوجائے اس کو بھی ” رمیم “ کہتے ہیں ‘ اور اس آیت کا معنی ہے : اس تندو تیز آندھی نے قوم عاد کے اجسام کو توڑ پھوڑ کر ریزہ ریزہ کردیا تھا۔

القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 42