كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌۚ ۞- سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 52
sulemansubhani نے Wednesday، 17 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌۚ ۞
ترجمہ:
اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کی طرف جب بھی کوئی رسول آیاتو انہوں نے کہا : یہ جادو گر ہے یا دیوانہ ہے
نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دینا
الذریت : ٥٢ میں فرمایا : اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کی طرف جب بھی کوئی رسول آیا تو انہوں نے کہا : یہ جادو گر ہے یا دیوانہ ہے۔
اس آیت میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے کہ جس طرح قریش مکہ نے آپ کی تکذیب کی ہے اور آپ کو جادو گر یا دیوانہ کہا ہے اسی طرح پہلی امت کے کافروں نے بھی اپنے رسولوں کو جادو گر یا دیوانہ کہا ہے ‘ سو آپ ان کے سب و شتم سے ملول نہ ہوں۔
القرآن – سورۃ نمبر 51 الذاريات آیت نمبر 52