أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ ۞

ترجمہ:

کیا یہ جادو ہے ؟ یا تم نہیں دیکھ رہے

الطور : ١٥ میں فرمایا : کیا یہ جادو ہے ؟ یا تم دیکھ نہیں رہے۔

یہ سوال ان کو جھڑکنے اور ڈانٹنے کے لیے کیا گیا ہے ‘ یعنی جس دوزخ کو اب تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو ‘ یہی وہی ہے جس کو تم دنیا میں دیکھ نہیں سکتے تھے اور نہ اس کے متعلق سوچ سکتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 15