أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ ۞

ترجمہ:

یہی وہ دوزخ کی آگ ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

الطور : ١٤-١٣ میں فرمایا : جس دن ان کو دوزخ کی آگ کی طرف دھکیل کر لایا جائے گا۔ یہی وہ دوزخ کی آگ ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے۔

یعنی ان کو بہ زور جہنم کع طرف دھکا دیا جائے گا۔ جہنم کے محافظین ان کے گلوں میں پڑے ہوئے طوق میں اپنے ہاتھ ڈال کر ان کو کھنچیں گے اور ان کی پیشانیوں کو ان کے قدموں کے ساتھ باندھ دیں گے پھر ان کو گھسیٹ کر منہ کے بل دوزخ میں جھونک دیں گے ‘ پھر ان سے محافظین کہیں گے : یہی وہ دوزخ ہے جس کو تم دنیا میں جھٹلاتے تھے۔

القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 14