وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 5
sulemansubhani نے Friday، 19 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ ۞
ترجمہ:
اور بلند چھت کی قسم
تفسیر:
الطور : ٥ میں فرمایا : اور بلند چھت کی قسم۔
اس بلند چھت سے مراد آسمان ہے ‘ آسمان کو چھت اس لیے فرمایا کہ وہ زمین کے لیے ایسا ہے جیسے گھر کے لیے چھت ہوتی ہے ‘ قرآن مجید میں ہے :
وجعلنا السمآء سقفا محفوظاج۔ (الانبیائ : ٣٢) ہم نے ہی آسمانوں کو محفوظ چھت بنایا ہے۔
تبیان القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 5