وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Friday، 19 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا ۞
ترجمہ:
اور پہاڑ بہت تیزی سے چل رہے ہوں گے
الطور : ١٠ میں فرمایا : اور پہاڑ بہت تیزی سے چل رہے ہوں گے۔
مقاتل نے کہا : پہاڑ جس جگہ پر نصب ہیں وہاں سے اکھڑ کر چلیں گے حتیٰ کہ زمین کے ہم وار ہوجائیں گے۔ قرآن مجید میں ہے :
وتری الجبال تحسبھا جامدۃ و ھی تمرمر السحاب (النمل : ٨٨) ( اے مخاطب ! ) تو پہاڑوں کو دیکھ کر یہ گمان کرنت ہے کہ وہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں حالانکہ (قیامت کے دن) وہ بھی بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے۔
یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا ہے لیکن وہ ان مضبوط چیزوں کو بھی ریزہ ریزہ کر کے روئی کے گالوں کی طرح اڑا دینے پر قادر ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 10