اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 28
sulemansubhani نے Thursday، 25 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ۞
ترجمہ:
بیشک ہم اس سے پہلے ہی کو پکارتے تھے ‘ بیشک وہ بہت احسان فرمانے والا بےحد رحم فرمانے والا ہے
الطور : ٢٨ میں فرمایا : (وہ کہیں گے :) بیشک ہم اس سے پہلے اللہ ہی کو پکارتے تھے، بیشک وہ بہت احسان فرمانے والا، بےحد رحم فرمانے والا ہے۔
یعنی ہم دنیا میں یہی کہتے تھے کہ بیشک وہ ہماری خطائوں اور تقصیرات کو معاف فرما دے گا، اللہ تعالیٰ نے گناہ گاروں کو معاف کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اور وہ اپنے وعدہ کو پورا فرمائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 28