فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ ۞- سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 18
sulemansubhani نے Thursday، 25 November 2021 کو شائع کیا.
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ ۞
ترجمہ:
اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں سے خوش ہو رہے ہوں گے اور ان کا رب انہیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھے گا
الطور : ١٨ میں فرمایا : اپنے رب کی نعمتوں سے خوش ہو رہے ہوں گے اور ان کا رب انہیں دوزخ کی آگ سے محفوظ کھے گا۔
اس آیات میں ” فاکھین “ کا لفظ ہے ‘ اس کا معنی ہے : وہ خوش ہو رہے ہوں گے اور جنت کی نعمتوں سے محفوظ ہو رہے ہوں گے ‘ ” فاکھۃ “ پھلوں اور میووں کو کہتے ہیں ‘ اس کا معنی یہ بھی ہے کہ ان کو بہ کثرت پھل اور میوے حاصل ہوں گے اور ان کے خوش ہونے کی دو وجہیں ہیں : ایک وجہ تو ان کو جنت اور نعمتوں کا ملنا ہے اور دوسری وجہ ان کا دوزخ کے عذاب سے محفوظ رہنا ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 52 الطور آیت نمبر 18